تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع میں ملکاپور گیٹ چیویلا منڈل کے قریب سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک اور پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ ایک نجی گاڑی بدھ کی صبح بورویل رگ لے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی اور گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد شہر سے کرناٹک کے گورمتکل جارہے تھے اور اچانک ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس گاڑی میں کل 11 افراد موجود تھے۔ یہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ گاڑی میں سوار چار خواتین، ایک بچی اور ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گئے اور دیگر افراد کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ہلاک شدہ افراد کی شناخت آصف خان (50)، ثانیہ (18)، نازیہ بیگم (45)، ہرشا (28)، نازیہ بانو (36) اور بانو (6) کے طور پر ہوئی ہے۔
زخمی افراد کی شناخت کرینہ بیگم، آیوم خان، نظیر بیگ، انور خان اور خالد کے نام سے ہوئی ہے۔