ریاست میں کورونا وائرس 51 نئے مثبت کیسز درج کئے گئے جس کے بعد کل کیسز کی تعداد 1326 ہوگئی ہے۔
فی الوقت 472 مریض زیر علاج ہیں اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 21 کورونا مریضوں کو صحتیابی کے بعد ہسپتال ڈسچارج کردیا گیا تاہم ریاست میں اب تک اس وبا سے 822 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
ہیلتھ بلٹین کے مطابق 51 نئے کیسز میں 37 کا تعلق گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود سے ہے اور دیگر 14 مائیگرینٹ مزدور ہیں جو ریاست واپس آئے ہیں۔
تلنگانہ میں کورونا وائرس سے اب تک 32 اموات ہوئی ہیں۔