ETV Bharat / state

تلنگانہ: تین منزلہ عمارت منہدم، ایک زخمی - تلنگانہ میں ایک تین منزلہ عمارت گرنے سے ایک شخص زخمی

تلنگانہ میں ایک تین منزلہ عمارت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ آج صبح گجویل کے تماپور علاقہ میں پیش آیا۔

تلنگانہ: تین منزلہ عمارت منہدم، ایک زخمی

author img

By

Published : Mar 18, 2021, 1:08 PM IST

تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے گجویل میں ایک تین منزلہ عمارت کے گرنے کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ آج صبح گجویل کے تماپور علاقہ میں پیش آیا۔

مقامی افراد نے کہا کہ ایک بڑا حادثہ ٹل گیا کیونکہ حادثہ پیش آنے سے 10 منٹ قبل ہی 30 مزدور عمارت سے باہر نکل گئے تھے۔ اطلاع ملتے ہی ریونیو اور پولیس کے عہدیدار وہاں پہنچے جنہوں نے جائے وقوع کا معائنہ کیا۔ پولیس نے ایک معاملہ درج کر کے جانچ شروع کردی ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ اس تین منزلہ عمارت کے پڑوس والی عمارت میں تعمیر کا کام جارہی تھی اور تعمیراتی کام کے سبب یہ عمارت اچانک گر گئی۔ اس حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے، جس کی شناخت جگدیو پور منڈل کے تماپور دیہات کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔ شخص کو علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.