حیدرآباد: چیرمین دکن بلاسٹر انجینئر منان خان نے بتایا کہ 70 سے زائد کمپنیوں کے نمائندے اس جاب میلہ میں شریک ہوئے اور بے روزگار نوجوانوں کو جاب آفر لیٹر حوالے کیا۔ انجینئر منان خان نے کہا کہ ابھی تک 25 جاب میلہ منعقد ہوئے ہیں، جس میں 5 ہزار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ یہ جاب میلہ بلالحاظ مذہب، ذات وقوم سب کے لیے تھا۔ آئی ٹی، ہوٹل مینجمنٹ، بینکنگ فوڈ اینڈ پارسل ڈیلیوری، اسکول ڈپارٹمنٹ، اسکول اسٹاف، انجینئرنگ، ایئرپورٹ، لاجسٹکس اور دیگر شعبہ جات میں باصلاحیت نو جوانوں کی تقرریاں ہوئی ہیں۔ Mega job Mela in Hyderabad
اس 25 واں جاب میلہ کو آر آر چیریٹیبل ٹرسٹ کے بانی سید عرفان الدین کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ انجینئر منان خان نے بتایا کہ انہوں نے کووڈ۔19 کی وجہ سے روزگار سے محروم افراد کو روزگار کی فراہمی کی غرض سے روز گار میلے کا اہتمام شروع کیا اور ابھی تک ان روز گار میلوں سے 4 ہزار سے زائدنو نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جا چکا ہے۔
منان خان نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بیروزگاری کے مقابلہ میں چھوٹی موٹی ملازمت کو ترجیح دیں۔ کیوں کہ بیروزگاری جرم کی دنیا تک پہنچاتی ہے۔ اگر ہر نوجوان کو روز گار مل جائے تو جرائم کا مکمل طور پر خاتمہ ممکن ہے۔ اس موقع پر تلگو فلم اسٹار سمن تلوار نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بے روزگاری بہت بڑا مسئلہ ہے۔ کووڈ کے لاکھوں لوگوں کی زندگی درہم برہم ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منان خان کی پہل قابل تعریف ہے۔
Job Mela in Hyderabad: حیدرآباد میں 30 جولائی کو جاب میلہ کا انعقاد