ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 3,01,522ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1,656ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید دواموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 170افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,.97,851 ہوگئی ہے۔
ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 2,015ہے جن میں 624مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 60,263کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم439نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 93 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 37 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔
یواین آئی وخ