حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں بیشتر مقامات پر شدید بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کی صبح بھی بارش ہوئی۔تقریبا 20مقامات پر 14سنٹی میٹر بارش درج کی گئی۔سب سے زیادہ 23سنٹی میٹر بارش کریم نگر کے ارناکونڈا میں درج کی گئی۔گنڈی میں 21.2سنٹی میٹر بارش ہوئی۔ Telangana Rainfall Record
نظام آباد کے بھیمگل میں 19.1سنٹی میٹر بارش درج کی گئی۔ریاست میں اوسطا بارش جمعرات کی صبح تک معمول کے 6.7ملی میٹر کے برخلاف 39.5ملی میٹر درج کی گئی۔متعلقہ اسمبلی حلقوں میں ہی رہنے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی ہدایت کے بعد عوامی نمائندے، اپنے حلقوں میں ہی رہتے ہوئے صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں۔وزیرپنچایت راج ای دیاکرراو نے جنگاوں کلکٹریٹ میں صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مسلسل بارش کے سبب پھیلنے والے وبائی امراض پر توجہ مرکوز کریں۔ اسی دوران کڈم پروجیکٹ کے عہدیداروں نے راحت کی سانس لی کیونکہ اس پروجیکٹ میں پانی کے بہاو میں قدرے کمی ہوئی۔یہ پروجیکٹ اب محفوظ زون میں شامل ہے۔جوگولامبا گدوال ضلع میں راجولی بنڈہ ڈائیورژن اسکیم میں پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا ہے۔
یواین آئی