حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع منچیرال میں واقع ایک سرکاری اسکول میں پیر کے روز 12 اساتذہ اور دیگر دو افراد میں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسکول کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'گزشتہ دنوں اسکول میں ایک ٹیچر کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے بعد اسکول کے 55 افراد کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں 14 افراد کورونا مثبت پائے گئے، ان میں سے 12 اساتذہ کے ساتھ دیگر دو افردا شامل ہیں۔ سبھی متاثرہ افراد کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے کے بعد اسکول کو سینیٹائز کیا جارہا ہے اور متاثرہ افراد کے رابطے میں آئے لوگوں کا آج کورونا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔