ETV Bharat / state

Woman sitting near her husband body for two days: شوہر کی لاش کے پاس گھر میں دو دن تک بیٹھی رہی خاتون

تمل ناڈو کے چنئی میں ایک خاتون اپنے شوہر کی لاش کے ساتھ گھر میں دو دن تک بند رہی۔ بعد ازاں اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور دروازہ توڑ کر لاش کو باہر نکالا۔Woman found sitting with husband’s decomposed body in Chennai

author img

By

Published : May 24, 2022, 10:13 PM IST

شوہر کی لاش کے پاس گھر میں دو دن تک بیٹھی رہی خاتون

چنئی: چنئی کے پورساولکم علاقے میں ذہنی بیماری میں مبتلا ایک 48 سالہ خاتون نے اپنے مردہ شوہر کی لاش کے ساتھ تقریباً دو دن تک گھر میں بند رہی۔ معلومات کے مطابق اشوک بابو (53) ساکن پورساولکم اور اس کی بیوی پدمنی (48) جو ذہنی طور پر بیمار ہے دونوں ساتھ رہتے تھے۔ جوڑے کا بیٹا بیرون ملک میں کام کرتا ہے جبکہ شادی شدہ بیٹی بنگلور میں اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہے۔ Woman found sitting with husband’s decomposed body in Chennai

بیٹی آرتی پچھلے دو دنوں سے اپنے والد کو فون پر کال کرنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن کوئی جواب نہیں مل رہا تھا۔ پھر آرتی نے تمل ناڈو کی ویپیری پولیس کو اس کی اطلاع دی، جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے دروازہ توڑا تو اشوک بابو برہنہ حالت میں مردہ پائے گئے۔ جبکہ متوفی کی بیوی شوہر کی لاش کے پاس بیٹھی پائی گئی۔

مزید پڑھیں:

واقعے کے بعد ویپیری پولیس نے معاملے کا مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ کلپوک میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا تاہم پدمنی کو علاج کے لیے دماغی صحت اسپتال بھیج دیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.