ملک بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن جاری ہے۔ لیکن اسی دوران ریاست تمل ناڈو کے مدورئی میں ثقافتی پروگرام جلی کٹو کے دوران سماجی دوری اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
معلومات کے مطابق 'مودوورپتی گاؤں کے چیلائی اممن مندر میں پالے گئے بیل جس کا نام مولی رکھا گیا تھا۔ گذشتہ 12 اپریل کو اس کا انتقال ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے مردہ بیل کو سجایا اور اسے گاؤں کے بیچ میں رکھ کر آخری رسومات کو انجام دیا۔ اس تقریب میں تقریبا دو ہزار افراد شامل ہوئے۔
دراصل جلی کٹو تمل ناڈو کا ایک ثقافتی پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے دوران ایک بیل کی موت ہو گئی تھی۔ بیل کی آخری رسومات میں تقریبا دو ہزار افراد شامل ہوئے۔
واضح رہے کہ 'تمل ناڈو میں کورونا انفیکشن کے 1240 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 14 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔ صرف مدورائی میں 40 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں لاک ڈاؤن اور معاشرتی دوری کی خلاف ورزی کرنا ایک پریشان کن پہلو ہے۔
جلی کٹو کیا ہے؟
جلی کٹو تامل ناڈو کا ایک ثقافتی پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے دوران شرکاء بیلوں کو قابو میں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جلی کٹو میں شامل ہونے والے بیلوں کی بڑی شان ہوتی ہے۔
اطلاع کے مطابق' ان بیلوں کو دیوتاؤں کا درجہ دیا جاتا ہے۔'