راشن کی تقسم کے دوران فاصلاتی دوری کا پوری کا پورا نظم رکھا گیا ہے تاکہ کوئی بھی متاثر نہ ہونے پائے، اس کے لیے ٹوکن سسٹم کے ذریعے سامان دیا گیا۔
خیال رہے کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 21 روزہ لاک ڈاؤن نافظ ہے۔
تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ کے پلانی سوامی کی جانب سے غریب افراد میں راشن کی تقسم کی جا رہی ہے، اس کے تحت 3280 کروڑ روپئے کی چیزوں کے علاوہ تمام راشن کارڈ ہولڈر کو ایک ایک ہزار روپئے بھی دیا جا رہا ہے۔
تمام راشن کارڈ رکھنے والوں کے لئے اپریل میں چاول ، تیل ، چینی ، دال کی مفت فراہمی کی جا رہی ہے۔ وہ لوگ جو مفت نہیں چاہتے وہ ویب سائٹ پر لاگ ان ہوکر آپٹ آؤٹ کرسکتے ہیں۔ اور راشن کارڈ ہولڈر جو مارچ میں خریداری سے محروم رہے اور اپریل میں اپنا کوٹہ خرید سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ غیر ریاستی یومیہ مزدوری کرنے والے افراد کے لیے ایک ماہ میں 15 کلو چاول ، کھانا پکانے کا تیل اور دال مفت دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اماں کینٹین سے بھی سستے کھانے کی فراہمی کا بھی نظم کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا ہے منریگا کارکنان کو دو دن زائد اجرت دی جائے گی۔