ٹی وی چینل کے حکام نے کہا کہ انفیکشن کی تصدیق ہونے کے بعد سرکاری ہسپتال کے حکام نے تمام 27 ملازمین كو ہسپتال میں داخل ہونے کے لئے کہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کوایڈیٹوریل محکمہ کے ایک ملازم میں انفیکشن کی تصدیق ہونے کے بعد چینل کے 95 ملازمین کی کورونا جانچ کرائی گئی جن میں سے 27 میں آج اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ انفیکشن کی تصدیق ہونے کے بعد ایڈیٹوریل اور غیرایڈیٹوریل محکموں سے وابستہ تمام 27 ملازمین کو ہسپتال میں داخل ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کورونا متاثر ملازمین کے خاندان والوں کی کاونسلنگ کی گئی اور انہیں بھی ہسپتال میں اپنی جانچ کرانے کے لئے کہا گیا ہے۔
دریں آثنا، چینل کے منیجنگ ڈائریکٹر نے وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت سےمکمل تعاون کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینل کا کام کاج عارضی طور پر روک دیا گیا ہے اور وائرس کو ختم ہونے کے بعد ہی دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ اتوار کو دو صحافیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد حکومت پوری ریاست میں میڈیا کی جانچ کے لئے خصوصی کیمپوں کا انعقاد کر رہی ہے۔
ممبئی میں کئی صحافیوں میں کورونا وائرس انفیکشن کی تصدیق ہونے کے بعد چنئی میں اتنی بڑی تعداد میں ميڈیا اہلکاروں میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔