ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ای کے پلانی سوامی نے سکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران راحت اور بچاؤ کے کام اور صورتحال کاجائزہ لیا ۔ انہوں نے مکان منہدم ہونے کے سبب مارے گئے افراد کے اہل خانہ کو قدرتی آفات کے فنڈ سے چار لاکھ روپیے دیے جانے کا اعلان کیا۔
پولیس ہیڈ کوارٹر سے موصول اطلاع کے مطابق ہلاک شدگان میں 10خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ ہلاک شدگان میں ایک ہی کنبے کے چار اراکین بھی شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس فائربریگیڈ اور راحت اور بچاؤ اہلکاروں کے ساتھ محکمہ محصولات کے افسر بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔حادثہ پیر کی صبح ساڑھے پانچ بجے ہوا تھا جب سابھی اپنے گھروں میں سورہے تھے۔محکمہ محصولات کے افسر نے کہا شدید بارش کی وجہ سے ایک کمپاؤنڈ کی دیوار منہدم ہوگئی جس سے تین مکان متصل تھے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثے کی جگہ پر راحت اوربچاؤ مہم جاری ہے۔لاشیں ملبے سے نکالی جاچکی ہیں اور انہیں پوسٹ مارٹم کےلئے میٹو پلایم سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
ہلاک شدگان کی شناخت گرو،رام ناتھ،آنند کمار،ہری سدا،شیوکامی،اووی آمل ،ناتھیا،ویدہی،تلگواتی،اروکنی،رکمنی ،نیویدا،چنمل،اکشیا اور لوکورم کے طورپر ہوئی ہے۔
مشرق کی سمت سے ہوائیں چلنے کی وجہ سے تمل ناڈو کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے۔
تمل ناڈو، بارش کے سبب تین مکان منہدم، 25 افراد ہلاک
تمل ناڈو میں گذشتہ تین دن سے بارش کے سبب حادثات میں تقریباً 25 افراد کی موت ہوگئی ہے جن میں 17 افراد وہ ہیں جو ضلع کو یمبٹور کے نادور گاؤں میں تین مکان منہدم ہونےکے سبب ہلاک ہوئے ۔