ETV Bharat / state

تملناڈو: لاک ڈاون میں ایک ہفتے کی توسیع

موجودہ لاک ڈاون کی مدت پیر کو ختم ہونے جارہی ہے، جسے اب 19 جولائی تک بڑھادیا گیا ہے، حالانکہ پہلے سے اعلان کردہ رعایتیں جاری رہیں گی۔

تملناڈو: لاک ڈاون میں ایک ہفتے کی توسیع
تملناڈو: لاک ڈاون میں ایک ہفتے کی توسیع
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 10:26 PM IST

تملناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ریاست میں نافذ لاک ڈاون میں اضافی مہلتوں کے ساتھ مزید ایک ہفتہ کی توسیع کا ہفتہ کے روزاعلان کیا۔

ریاست میں گزشتہ 10 مئی سے لاک ڈاون لگایا گیا تھا جس میں ہرایک ہفتہ مرحلہ وار طریقے سے توسیع کی جاتی رہی ہے۔ موجودہ لاک ڈاون کی مدت پیر کو ختم ہونے جارہی ہے، جسے اب 19 جولائی تک بڑھادیا گیا ہے، حالانکہ پہلے سے اعلان کردہ رعایتیں جاری رہیں گی۔

اس کے ساتھ ہی پڈوچیری کےعلاوہ دیگر بین ریاستی عوامی اورپرائیویٹ ٹرانسپورٹ چلتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اجازت یافتہ بین الاقوامی ہوائی خدمات کے علاوہ تھیٹر، بار، سوئمنگ پول، زولوجیکل پارکس، اسکول اور کالج بند رہیں گے اور سماجی و سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

وہیں شادی کی تقریب میں صرف 50 اور آخری رسومات کے موقع پر 20 افراد کو ہی شامل ہونےکی اجازت دی گئی ہے۔ ممنوعہ علاقوں کے علاوہ دیگرمقامات پر چائے کی دکانیں، ہوٹل، ریستوراں، بیکری، سڑک کے کنارے کھانے، مٹھائیاں اور نمکین کی دکانیں رات 9 بجے تک کھلی رہیں گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.