اس نئے کووڈ۔19 کیئر سنٹر میں 750 بیڈز کی گنجائش ہے، جن میں سے تین سو بیڈز آکسیجن کے ساتھ، 250 بیڈز بغیر آکسیجن کی سہولت کے ساتھ اور دو سو بیڈز پر وینٹیلیٹر کی سہولت دستیاب رہے گی۔
کووڈ۔19 کیئر سنٹر کے ڈائرکٹر کے نارائن سوامی کے مطابق یہاں کورونا مریضوں کو ذہنی دباؤ سے چھٹکارہ دلانے کےلیے یوگا روم، لائبریری، ٹی وی روم جیسے خصوصی سہولیات کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ان کے علاج پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سنٹر میں عملے کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سنٹر پر تقریباً ایک سو ڈاکٹرز، 150 نرسیں اور دو سو دیگر طبی عملے کے ارکان خدمات انجام دیں گے۔
وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق تمل ناڈو میں کورونا کے مجموعی طور پر 114,978 مثبت کیسز ہیں جبکہ ان میں سے 66,571 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور 46,836 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔