کے ٹی راگھون نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ اسٹنگ آپریشن کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہوں نے ریاستی بی جے پی صدر کے انا ملائی کے ساتھ بات چیت کے بعد اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔
انہوں نے ان پر لگائے گئے الزامات کو سرے سے خارج کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانون کے دائرے میں اس کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ’انصاف کی جیت ہوگی‘۔ انہوں نے کہاکہ وہ گزشتہ تیس برسوں سے کوئی فائدہ لئے بغیر یا فائدہ مانگے بغیر ایمانداری کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں اور ریاست کے لوگ بھی اس سے اچھی طرح واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں آج صبح ہی اس ویڈیو کے بارے میں پتہ چلا تھا اور یہ انہیں اور پارٹی کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Sana Khan: ثنا خان نے اپنے شوہر کے ساتھ ترنگا جھنڈا لہرایا، تصویر وائرل
خیال رہے کہ بی جے پی کے ایک رکن مدن روی چندرن نے یو ٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے جس میں راگھون پارٹی کی ایک خاتون رکن کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ روی چندرن کا دعوی ہے کہ ان کے پاس ریاست کے کم از کم 15 مزید بی جے پی لیڈروں کے اسی طرح کے اسٹنگ ویڈیو ہیں۔
یو این آئی