ETV Bharat / state

کووڈ ویکسین لینے کے دو دن بعد تمل اداکار وویک کا انتقال

تمل فلموں کے معروف اداکار وویک کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ سینہ میں درد کی شکایت کے بعد جمعہ کو 59 برس کے اداکار وویک کو چنئی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 9:43 AM IST

تمل اداکار وویک کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ اداکار نے ہفتہ کو صبح 4:35 منٹ پر آخری سانس لی۔ سینہ میں درد کے بعد جمعہ کو 59 برس کے اداکار کو چنئی کے ایک ہستپال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز نے جمعہ کو کہا تھا کہ انہیں ایکسٹراکورپورل میمبرین آکسیجینیشن پر رکھا گیا ہے۔ جس

اداکار نے رواں ماہ 15 اپریل کو آج سے دو روز قبل کورونا ٹیکہ کی پہلی خوراک لی تھی۔ وویک کو ان کے افراد خانہ جمعہ کے روز صبح 11 بجے نازک حالت میں ہسپتال لے کر پہنچے تھے اور ہسپتال میں داخل کرانے کے فوراً بعد انہیں قلب کے ماہر ڈاکٹرز نے انجیو پلاسٹی اور سٹنٹ لگایا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پدم شری اعزاز یافتہ وویک نے رجنی کانت، وجے اور اجیت کمار سمیت کئی بڑے تمل اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

وہ کئی فلموں میں اہم کردار میں بھی نظر آ چکے ہیں۔ وہ ماحولیات کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے کاموں میں بھی سرگرم رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.