ETV Bharat / state

تمل ناڈو میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی اجازت

author img

By

Published : Dec 6, 2019, 2:48 PM IST

Updated : Dec 6, 2019, 5:53 PM IST

سپریم کورٹ نے تمل ناڈوکے نئے نو اضلاع کو چھوڑ کر دیگر تمام اضلاع میں مقامی بلدیہ کے انتخابات کو جمعہ کو منظوری مل گئی۔

مقامی بلدیاتی انتخابات کرانے کی اجازت
مقامی بلدیاتی انتخابات کرانے کی اجازت

چیف جسٹس ایس اے بوبڑے،جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے اپنے حکم میں کہا کہ جن پرانے ضلعوں کو نئے نو ضلعوں میں شامل کیاگیا ہے ان کو چھوڑ کر باقی دیگر میں پہلے سے طے پروگرام کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔

مقامی بلدیاتی انتخابات کےلئے 27اور 30دسمبر کی تاریخ مقرر ہے۔

عدالت نے کہا کہ نئے نو ضلعوں میں حدبندی اور دیگر ضروری کام پورے کیے جانے کے چار ماہ کے اندر انتخابات کرائے جائیں گے۔

بینچ نے ڈی ایم کے کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے کل اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیاتھا۔

اس معاملے میں سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے گزشتہ دو دسمبر کو ڈی ایم کے کی جانب سے چیف جسٹس کی صدارت والی بینچ کے سامنے معاملے کا خصوصی ذکر کیاتھا۔اس کے بعد کل بینچ میں سماعت کرکے فیصلہ محفوظ رکھ لیاگیاتھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 6, 2019, 5:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.