ETV Bharat / state

Aditya L-1 Lunched: اسرو کا پہلا شمسی مشن آدتیہ ایل 1 لانچ کیا گیا - چندریان کی کامیابی کے بعد اسرو

چندریان کی کامیابی کے بعد اسرو نے ایک اور تاریخ رقم کی۔ سورج کا مطالعہ کرنے کی غرض سے ہفتہ کی صبح آدتیہ ایل 1خلائی جہاز کو لانچ کیا گیا۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 2:15 PM IST

چنئی (تمل ناڈو) : چاند کے جنوبی قطب پر چندریان 3 کی تاریخی کامیاب لینڈنگ کے بعد بھارتی خلائی تحقیقی ادارہ (اسرو) ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے کی دہلیز پر ہے۔ اب ملک کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی نظریں اسرو کے ’’سن مشن‘‘ یعنی آدتیہ-ایل1 پر مرکوز ہیں۔ اسرو کا سورج مشن آدتیہ-ایل1 مشن آج صبح 11.50 بجے شری ہری کوٹہ کے لانچنگ سینٹر سے لانچ کیا گیا۔

آدتیہ ایل-1 خلائی جہاز کو زمین اور سورج کے درمیان خلا میں ایک طویل فاصلہ طے کر کے ایل-1 پوائنٹ پر لے جائے گا۔ یہ لانچ ہونے کے ٹھیک 127 دن بعد اپنے پوائنٹ ایل1 تک پہنچ جائے گا۔ اس مقام تک پہنچنے کے بعد، آدتیہ-ایل1 بہت اہم ڈیٹا بھیجنا شروع کر دے گا۔ یہ مشن سورج کا مطالعہ کرے گا۔ اور یہ پی ایس ایل وی چار اسٹیج والا راکٹ ہے۔ آدتیہ ایل1 کو شری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے PSLV-C57 کے XL ورژن راکٹ کے ذریعے ہفتہ کی صبح 11.50 بجے لانچ کیا گیا۔

آدتیہ L-1 بھارت کا پہلا خلائی شمسی لانچ وہیکل ہے جسے PSLV-57 کے ذریعے لانچ کیا گیا، یہ وہیکل آفتاب، اس کی گرمی، روشنی وغیرہ کا مطالعہ کرنے کے لیے اپنے ساتھ سات مختلف پے لوڈ لے جائے گا۔ ان میں سے چار پے لوڈ سورج کی روشنی کا مطالعہ کریں گے اور دیگر تین سیٹو پیرامیٹرز پر پلازما اور مقناطیسی اثرات کا مطالعہ کریں گے۔ اسرو کے مطابق آدتیہ ایل 1 کو لگریجین پوائنٹ کے ارد گرد مدار میں نصب کیا جائے گا جو سورج کی سمت میں زمین سے 15 لاکھ کلومیٹر دور ہے، اس خلائی سفر کے چار ماہ میں مکمل ہونے کی امید ہے۔

مزید پڑھیں: Aaditya L-1 Lunch بھارت کے پہلے سولر مشن کی آج لانچنگ، منزل تک پہنچنے میں لگیں گے ایک سو پچیس دن

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سومناتھ نے کہا کہ ’’ آدتیہ L-1 مشن کا مقصد سورج کا مطالعہ ہے۔ اس مشن کے L-1 پوائنٹ تک پہنچنے میں سوا سو دن لگیں گے جو کہ ایک انتہائی اہم مشن ہے۔‘‘ اگلے خلائی مشن کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’ہم جلد ہی اگلے مشن کا اعلان کریں گے۔ آدتیہ L-1 کے بعد ہمارا اگلا لانچ گگنیان ہے جو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لانچ کیا جائے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.