ETV Bharat / state

تمل ناڈو: سڑک حادثے میں ایک خاندان کے چھ افراد کی موت

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 6:51 PM IST

گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکراکر پلٹ گئی جس میں ایک تین سالہ بچے سمیت خاندان کے چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ

ریاست تمل ناڈو کے جنوبی ترونیویلی ضلع میں جمعرات کو پڈاری ٹنڈی ونم۔ چنئی قومی شاہراہ پر ایک مسافر گاڑی کے ڈیوائیڈر سے ٹکراکر پلٹ جانے سے اس میں سوار ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موت اور دو بھائی بہن شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

پولیس ہیڈ کواڑٹر کو حاصل شدہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ آج صبح تقریباً سوا چھ بجے پیش آیا۔

متاثرین ترونا ویلی ضلع میں تسیان ولئی سے چنئی کی جانب جارہے تھے، تبھی یہ حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:کانپور: روپے لینے کے باوجود بھی نہیں چھوڑا گیا اغوا شدہ لڑکے کو

مسافر گاڑی جب پڈاری پہنچی تو ڈرائیو نے اچانک گاڑی پر قابو کھو دیا۔

مہلوکین کی شناخت موروگیش (40)، موروگا راج (38)، سوری موروگن (35)، ملار (30)، راجی اور موتھو منیشا (3) کے طور پر کی گئی ہے۔ دو بھائی بہن متھو منیشا (8) اور موتھو ہریش (6) اس حادثے میں شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ انہیں میانمبکم ولوپ پورم سرکاری میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.