ETV Bharat / state

IPL Ticket Black Marketing آئی پی ایل ٹکٹوں کی کالا بازاری معاملے میں 20 گرفتار - چیپاک اسٹیڈیم کے قریب پہلے کوالیفائر میچ

آئی پی ایل ٹکٹوں کی کالابازاری کے معاملے میں، چنئی سٹی پولیس نے گزشتہ دو دنوں میں چیپاک اسٹیڈیم کے قریب پہلے کوالیفائر میچ کے ٹکٹ فروخت کرنے کے الزام میں 20 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

چنئی: ٹکٹوں کی کالا بازاری کے معاملے میں 20 گرفتار

author img

By

Published : May 24, 2023, 7:08 PM IST

چنئی:ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں پولیس نے گزشتہ دو دنوں میں چیپاک اسٹیڈیم کے قریب پہلے کوالیفائر میچ کے ٹکٹ فروخت کرنے کے الزام میں 20 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ کے سلسلے میں 11 مقدمات درج کئے گئے اور 20 افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے 54 آن لائن ٹکٹس اور 11,300 روپے نقد ضبط کئے گئے۔ یہ کارروائی منگل کو چنئی اور گجرات کے درمیان پہلے کوالیفائر کے ٹکٹوں کی کالا بازاری میں فروخت پر نظررکھنے کے لئے چنئی شہر کے پولیس کمشنر شنکر جیول کی ہدایت کے بعد کی گئی۔

بلیک میں ٹکٹ بیچنے والوں کو پکڑنے کے لیے تشکیل دی گئی ایک خصوصی ٹیم نے اسٹیڈیم کے اطراف اورناظرین کے تمام داخلی دروازوں کے قریب سخت نگرانی رکھی۔ اسی طرح کے دو مقدمات 22 مئی کو بھی درج کیے گئے تھے، جن میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 32 ٹکٹیں اور 5300 روپے نقدی برآمد کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Colombo Strikers Icon Players بابر اعظم سمیت چار کرکٹرز کولمبو سٹرائیکرز کے آئیکون کھلاڑی مقرر

مسلسل نگرانی کے بعد میچ کے دن منگل کو 15 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ میچ کے دن کے دوران کل نو مقدمات درج کیے گئے جن میں 22 ٹکٹ اور 6,000 روپے نقد ضبط کیے گئے۔بلیک میں ٹکٹ بیچنے والوں کو پکڑنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، اس ٹیم نے اسٹیڈیم کے اندر اور شائقین کو داخلے کی اجازت والے تمام گیٹوں کے نزدیک سخت نگرانی کی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.