چنئی: تمل ناڈو پولیس نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو ریاست میں ریلیاں نکالنے اور جلسے کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، حالانکہ مدراس ہائی کورٹ نے ایک ہفتہ قبل اس کی اجازت دے دی تھی۔ Tamil Nadu Govt Denies Permission to RSS 'Route Marches
تمل ناڈو پولیس نے امن و امان کا حوالہ دیتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور دیگر منسلک تنظیموں کے خلاف ملک بھر میں این آئی اے کے چھاپے اور مرکزی حکومت کی جانب سے پی ایف آئی کو پانچ سال کے لیے غیر قانونی تنظیم قرار دینے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آر ایس ایس کے کارکنوں کے خلاف حملوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ Permission denied for RSS March in Tamil Nadu
پولیس نے کہا کہ آر ایس ایس کو اجازت نہیں دی گئی تھی کیونکہ کچھ سماج دشمن عناصر احتجاج یا کسی دوسرے طریقے سے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں جس سے منقولہ غیر منقولہ املاک یا لوگوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) اور ودوتھلائی چروتھائیگل کچی (وی سی کے) پارٹی کو بھی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:Threat To Blow UP 6 RSS Offices: آر ایس ایس کے چھ دفاتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی
یواین آئی