ETV Bharat / state

ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کرنن کورونا متاثر - ایک ویڈیو کلپ میں خواتین اور عدالتی افسروں پر قابل اعتراض تبصرہ

خواتین اور عدلیہ پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے کولکاتہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس سی ایس کرنن آج کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

retired high court justice karnan tests covid positive
ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کرنن کورونا متاثر
author img

By

Published : Dec 9, 2020, 5:23 PM IST

ریاست تمل ناڈو کے چنئی میں واقع سرکاری اسٹینلی میڈیکل کالج ہسپتال کے ڈین پی بالاجی کے مطابق ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس سی ایس کرنن کو منگل کی شام کو تھکان اور سانس لینے میں دقت کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا تھا۔ سی ٹی اسکین سے پھیپھڑے میں دقت کا پتہ چلنے کے بعد کورونا وائرس (آر ٹی پی سی آر) ٹیسٹ کیا گیا، جس کی رپورٹ آج پازیٹیو آئی ہے، حالانکہ ان کی حالت اب مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسان احتجاج: ایم ایس پی میں کسی طرح کی تبدیلی نہ کرنے پرحکومت متفق

واضح رہے کہ ایک ویڈیو کلپ میں خواتین اور عدالتی افسروں پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں دو دسمبر کو چنئی سائبر کرائم پولیس کے ذریعہ گرفتار کیے جانے کے بعد کرائے گئے ٹیسٹ میں مسٹر کرنن کی رپورٹ نگیٹو آئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.