ETV Bharat / state

رجنی کی نئی پارٹی کے نام اور انتخابی نشان کا انکشاف

اداکار رجنی کانت کی نئی پارٹی کے نام کی خبریں غیر مصدقہ ہونے کے پیش نظر انٹرنیٹ پر کافی گردش کررہی تھیں۔ تاہم اب ایک خبر منظر عام پر آئی ہے کہ اداکار نے اپنی پارٹی کو مکّائی سیوائی کاچھی کے نام سے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کروایا ہے۔ اب پارٹی آٹو رکشہ کی علامت کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔

Rajini's new party name and symbol revealed
رجنی کی نئی پارٹی کا نام اور علامت کا انکشاف
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 2:09 PM IST

اداکار رجنی کانت نے ایک بیان دیا تھا کہ وہ سیاست میں داخل ہورہے ہیں اور پارٹی کے لیے جاری سرگرمیوں اور تفصیلات کا 31 دسمبر کو انکشاف کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کی سرگرمیوں کا آغاز جنوری کے مہینے میں کردیا جائے گا۔

بعد ازاں اداکار رجنی کانت کی جانب سے رجنی کی مکّل مندرام پارٹی کے ممبران کے ساتھ متعدد ملاقاتیں ہوئیں۔ اب ایک خبر منظر عام پر آئی ہے کہ اداکار نے اپنی پارٹی کو مکّائی سیوائی کاچھی کے نام سے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کروایا ہے۔ اب پارٹی آٹو رکشہ کی علامت کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔

قبل ازیں اداکار نے مکّل ساکتھی کازھاگام کو پارٹی کے نام کے طور پر رجسٹرڈ کیا تھا اور بابا مُدرا کے نشان کے لئے درخواست داخل کی تھی، لیکن الیکشن کمیشن نے آٹو رکشہ کی علامت الاٹ کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.