مشہور و معروف اداکار رجنی کانت نے آج ٹوئٹ کرکے 31 دسمبر کو نئی سیاسی پارٹی کا اغاز کرنے کا اعلان کیا جبکہ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ذات پات، نسل پرستی کے مغائر، ایمانداری و شفافیت پر مبنی اور بدعنوانی سے پاک سیاست میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں حیرت اور معجزہ ضرور ہوگا اور ہم بدلاؤ ضرور لائیں گے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’ابھی نہیں تو کبھی نہیں، ہم سب کچھ بدل دیں گے‘۔
رجنی کانت نے آج طویل عرصہ سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے نئی سیاسی پارٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے تمام قیاس آرائیوں کے بیچ 31 دسمبر کو نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا۔ 69 سالہ اداکار نے گذشتہ روز ہی پارٹی کے قیام کا کے منصوبوں کے بارے میں جلد ہی فیصلہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آج انہوں نے سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی پارٹی کی سرگرمیوں کا آئندہ سال جنوری سے باضابطہ آغاز ہوگا۔
رجنی کانت نے سیاسی پارٹی ’رجنی مکلا منڈرم‘ کے اہم ارکان نے مشاورت کے بعد 31 دسمبر سے سیاسی پارٹی کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا۔
گذشتہ اکتوبر کو رجنی کانت نے اپنی ناسازی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے سیاسی پارٹی کے آغاز سے متعلق قیاس آرائیوں پر کچھ حد تک روک لگادی تھی۔ انہوں نے مناسب وقت پر اپنا موقف واضح کرنے کا اعلان کیا تھا۔