ETV Bharat / state

تمل ناڈو میں نیٹ کے خلاف احتجاج - تمل ناڈو نیوز

قومی اہلیت کے داخلہ امتحان (این ای ای ٹی) کی تیاری کرنے والے تامل ناڈو کے تین طلباء کی خودکشی کے اگلے ہی دن، ریاست بھر کی مختلف طلبہ تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے اتوار کے روز منعقدہ امتحان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔

protest against NEET exam in tamilnadu
تمل ناڈو میں نیٹ کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Sep 13, 2020, 8:46 PM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا (ڈی وائی ایف آئی)، اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی)، آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمن ایسوسی ایشن (اے ڈی ڈبلیو اے)، پیپلز فیڈریشن، تمل پلیگل، ودوتھلائی چیروتھائیگل کاچی (وی سی کے) اور دیگر تنظیموں نے مدورئی، کرور، تننجاور، تروورور، پڈوکوٹائی، کنیاکماری، ویرودھو نگر اور ریاست کے دیگر حصوں میں احتجاج کیا۔

مدورئی میں پولیس نے نریمیدو میں سڑک روکنے کرکے گاڑیوں کی نقل و حرکت میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والے 30 مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

مظاہرین نیٹ کا امتحان منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ریاست میں ہونے والے مظاہروں کے پیش نظر پولیس نے نیٹ کے امتحانی مراکز کے آس پاس سکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:

نیٹ امتحان کی تیاری کرنے والی طالبہ کی خودکشی

این ای ای ٹی امتحان میں ناکامی کے خوف سے امتحان کی تیاری کر رہے تین طلباء ایم جیوتی شری درگا (19)، ایدھیا (20) اور ایم موتی لال (21) نے مدوائی، دھرم پوری اور نامکل اضلاع میں ہفتے کے روز خودکشی کرلی۔ اس واقعہ نے ریاست بھر کے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.