ETV Bharat / state

NIA raids تمل ناڈو اور حیدرآباد میں این آئی اے کے چھاپے

این آئی اے نے آج تمل ناڈو اور تلنگانہ کے کئی شہروں میں چھاپے مارے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی مشتبہ ٹیرر ماڈیول کیس میں کی گئی ہے۔ suspected terror module case

ISIS radicalisation case: NIA searches
ISIS radicalisation case: NIA searches
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 11:12 AM IST

چنئی: این آئی اے نے آئی ایس آئی ایس بھرتی معاملے میں تمل ناڈو اور تلنگانہ دونوں ریاستوں میں 30 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے تمل ناڈو میں مشتبہ ٹیرر ماڈیول معاملے میں کئی شہروں میں چھاپے مارے۔ اس دوران تمام مشکوک مقامات اور دفاتر کی تلاشی لی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈی ایم کے کونسلر مباصرہ ایم کے احاطے پر چھاپے مارے گئے۔ چھاپے کے دوران کون سے دستاویزات قبضے میں لیے گئے اس بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

  • #WATCH | NIA conducts raids at 30 locations in both Tamil Nadu and Telangana in ISIS Radicalization and Recruitment case. The raids are underway in 21 locations in Coimbatore, 3 locations in Chennai, 5 locations in Hyderabad/Cyberabad, and 1 location in Tenkasi.

    (Visuals from… pic.twitter.com/KcCiO7SZ6u

    — ANI (@ANI) September 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

معلومات کے مطابق، این آئی اے نے تمل ناڈو میں کئی مقامات پر تلاشی مہم چلائی۔ یہ کارروائی پولیس کی مدد سے کی جارہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کوئمبٹور میں ڈی ایم کے کا ایک کونسلر ایجنسی کے رڈار پر تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ چنئی، کوئمبٹور اور تینکاسی میں مختلف افراد کے ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی۔ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران ڈی ایم کے کونسلر مباصرہ ایم کے رشتہ داروں کو پولیس سے بحث کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ اس وقت ہوا جب این آئی اے کے اہلکار تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں واقع ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لے رہے تھے۔ این آئی اے نے کوئمبٹور میں 21 مقامات، چنئی میں 3 مقامات، حیدرآباد/سائبر آباد میں 5 مقامات اور تمل ناڈو کے تینکاسی میں ایک مقام پر چھاپے مارے۔

یہ بھی پڑھیں: نصاف تک رسائی بنیادی حق، این آئی اے کے مقدمات میں اپیل دائر کرنے میں تاخیر کو معاف کیا جا سکتا ہے: بامبے ہائی کورٹ

بتایا جا رہا ہے کہ اس سے قبل بھی آئی ایس آئی ایس کیس میں تفتیشی ایجنسی نے چھاپے مارے تھے۔ دھماکوں کے سلسلے میں کئی مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ تفتیشی ایجنسی ٹیرر ماڈیول کے حوالے سے بہت سخت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.