منصور علی خان کا تریشا کرشنن سمیت تین اداکاروں کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ - تمل اداکارہ ترشا کرشنن کے خلاف ریمارکس
تمل اداکار منصور علی خان کی جانب سے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ ترشا کرشنن کے خلاف مبینہ طور پر نازیبا الفاظ پر تنازع کھڑا ہوا تھا۔ تمل اداکاراؤں نے اس کی سخت نکتہ چینی کی تھی۔ جبکہ منصور علی نے ان الزامات کو یکسر مسترد کردیا تھا۔ Mansoor Ali Khan filed damage suit petition
Published : Dec 9, 2023, 10:46 AM IST
چنئی: تمل اداکار منصور علی خان نے اداکارہ ترشا کرشنن، اداکارہ اور سیاست دان کشبو سندر اور اداکار چرنجیوی کے خلاف مدراس ہائی کورٹ میں جمعہ کے روز ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا۔ اس معاملے میں اداکار نے ان اداکاروں سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔ اور منصور علی خان نے کورٹ میں دائر کردہ دعوی میں ذکر کیا کہ "پوری ویڈیو دیکھے بغیر ان کی ساکھ کو داغدار کیا گیا"۔ اس کیس کی سماعت پیر (11 دسمبر) کو مدراس ہائی کورٹ کے جسٹس ستیش کمار کے سامنے ہونی ہے۔
-
Actor Mansoor Ali Khan filed a sue application against actress Trisha Krishnan, Kushboo Sundar & Chiranjeevi Konidela for their defamatory remarks that were made against him on the public social media platform ‘X’ (formerly ‘Twitter’) https://t.co/Dr0YUqY71W pic.twitter.com/xIVzLedBzW
— ANI (@ANI) December 8, 2023 و" class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
و">Actor Mansoor Ali Khan filed a sue application against actress Trisha Krishnan, Kushboo Sundar & Chiranjeevi Konidela for their defamatory remarks that were made against him on the public social media platform ‘X’ (formerly ‘Twitter’) https://t.co/Dr0YUqY71W pic.twitter.com/xIVzLedBzW
— ANI (@ANI) December 8, 2023
وActor Mansoor Ali Khan filed a sue application against actress Trisha Krishnan, Kushboo Sundar & Chiranjeevi Konidela for their defamatory remarks that were made against him on the public social media platform ‘X’ (formerly ‘Twitter’) https://t.co/Dr0YUqY71W pic.twitter.com/xIVzLedBzW
— ANI (@ANI) December 8, 2023
اس سے قبل اداکارہ تریشا کرشنن، لیو ڈائریکٹر لوکیش کناگراج، مالاویکا موہنن، چرنجیوی اور دیگر کچھ اداکاروں اور تامل اداکاروں کی تنظیموں نے منصور علی خان کے تریشا کے بارے میں متنازع الفاظ کی شدید مذمت کی تھی۔ اس کے بعد قومی خواتین کمیشن کی رکن اور اداکارہ سے سیاست دان بنی خوشبونے تمل ناڈو کے ڈی جی پی کو شکایتی خط بھیجا تھا تاکہ منصور علی خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جائے۔ بعد ازاں چنئی تھاؤزنڈ لائٹس پولیس نے منصور علی خان کے خلاف دو دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔
منصور علی خان نے اپنے کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد چنئی کی پرنسپل کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ لیکن عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی تھی۔ اسی دوران اداکارہ تریشا کرشنن نے منصور کی معذرت قبول کر لی۔
مزید پڑھیں: اداکارہ تریشا کرشنن کے خلاف ریمارکس پر معافی نہیں مانگیں گے: منصور علی خان
واضح رہے کہ منصور علی خان نے اداکارہ تریشا کرششن کی جانب سے متنازع ریمارکس کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کسی کے خلاف کوئی غلط بیان نہیں دیا ہے اور ان کے بیان کو توڑ مروڑ کو پیش کیا گیا۔