ETV Bharat / state

تریشا تنازع: منصور علی خان کی پیشگی ضمانت کی عرضی داخل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 1:25 PM IST

تمل اداکار منصور علی خان نے تریشا تنازع کے درمیان چنئی پرنسپل کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ Mansoor Ali Khan's remarks against actress Trisha Krishnan

Mansoor Ali Khan filed
Mansoor Ali Khan filed

چنئی: تمل سنیما کے معاون اداکار منصور علی خان نے آج چنئی کی ایک عدالت میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ یہ ضمانت کی درخواست منصور علی خان نے تھاؤزنڈ لائٹ پولیس اسٹیشن میں پیش ہونے سے پہلے دائر کی۔ گزشتہ روز تھاؤزنڈ لائٹ پولیس اسٹیشن نے منصور علی خان کو تریشا کرشنن تنازع کے سلسلے میں سمن بھیجا تھا۔ اداکارہ تریشا کرشنن کے بارے میں متنازع ریمارکس کے سلسلے میں منصور علی خان اس اسٹیشن پر حاضر ہوئے تھے۔

تھانہ پولیس نے سیکشن 41 اے کے مطابق اداکار منصور علی خان کو نوٹس بھیجا۔ اس کے علاوہ منصور خان کے خلاف دو دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ قومی خواتین کمیشن نے تامل ناڈو کے ڈی جی پی کو خط کے ذریعے منصور علی خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر زور دیا تھا۔ اسی معاملے کو لیکر اداکار منصور علی خان نے چنئی کی پرنسپل کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی۔

اس درخواست میں منصور علی خان نے کیس کو منسوخ کرنے اور ان کو پیشگی ضمانت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اداکار منصور علی خان نے کہا کہ ان کے انٹرویو کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔ انہوں نے اداکارہ تریشا کے بارے میں کوئی ہتک آمیز تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی ان کا ایسا کوئی ارادہ تھا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ تریشا کرشنن کے خلاف ریمارکس پر معافی نہیں مانگیں گے: منصور علی خان

واضح رہے کہ منصور علی خان کی جانب سے اداکارہ تریشا کرشنن کے خلاف تبصرہ پر مختلف اداکاراؤں نے سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے ان کے ریمارکس کو توہین آمیز قرار دیا۔ اس کے علاوہ ساؤتھ انڈین آرٹسٹس ایسوسی ایشن نے منصور علی خان کے خلاف کاروائی کی۔ منصور علی خان نے گذشتہ روز کہا تھا کہ ساؤتھ انڈین آرٹسٹس ایسوسی ایشن نے اس معاملے کی وضاحت طلب کیے بغیر ان کے خلاف کاروائی کی اور کہا کہ وہ اس معاملے پر معافی نہیں مانگیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.