ETV Bharat / state

Madurai Train Fire Accident مدورائی میں ریلوے کوچ میں آتشزدگی سے دس افراد ہلاک

author img

By UNI (United News of India)

Published : Aug 26, 2023, 8:55 AM IST

Updated : Aug 26, 2023, 2:06 PM IST

تمل ناڈو میں مدورائی ریلوے جنکشن پر سیاحوں کی ٹرین میں آگ لگنے سے دس افراد ہلاک ہوگئے۔ ٹرین اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری سے سیاحوں کو لے کر جا رہی تھی، اسی دوران دو ڈبوں میں آگ لگ گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

مدورائی: تمل ناڈو کے مدورائی میں آج علی الصبح ایک ریلوے کوچ میں آگ لگنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ مدورائی کے یارڈ میں کھڑا ریلوے کا یہ سلیپر کوچ ایک پرائیویٹ پارٹی کی طرف آئی آر سی ٹی سی کے ذریعے آن لائن بک کیا گیا تھا اور ایل پی جی سلنڈر غیر قانونی طور پر لے جانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ سدرن ریلوے کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ سدرن ریلوے کے جنرل منیجر، مدورائی کے ڈویژنل ریلوے منیجر اور اعلیٰ حکام پہنچ چکے تھے۔

  • #WATCH | Tamil Nadu: Fire reported in private/individual coach at Madurai yard at 5:15 am today in Punalur-Madurai Express. Fire services have arrived and put off the fire and no damage has caused to another coaches. The passengers have allegedly smuggled gas cylinder that caused… pic.twitter.com/5H7wQeGu93

    — ANI (@ANI) August 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واقعے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ہفتہ کی صبح 5.15 بجے ایک پرائیویٹ پارٹی کی جانب سے بک کئے گئے کوچ میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ یہ کوچ مدورائی یارڈ میں پارک کیا گیا تھی۔ فائر انجنوں کو فوری طور پر طلب کیا گیا جو صبح 5.45 بجے پہنچے اور صبح 7 بجے تک آگ پر قابو پالیا گیا۔ کسی اور کوچ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس حادثے میں 10 لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ جبکہ 7 دیگر زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس کوچ میں لکھنؤ سے 65 مسافروں کی ایک پرائیویٹ پارٹی تھی جو ٹرین نمبر 16730 (مدورائی - پنالور ایکسپریس) کے ذریعے آج صبح 3.47 بجے مدورائی پہنچی۔ پارٹی کوچ کو الگ کر کے مدورائی سٹیبلنگ لائن پر کھڑا کر دیا گیا۔ جب کوچ پارک کیا گیا تو پرائیویٹ پارٹی کوچ میں موجود کچھ پارٹی ممبران غیر مجاز طورسے غیر قانونی طور پر اسمگل شدہ ایل پی جی سلنڈر کو چائے/ناشتہ کی تیاری کے لیے استعمال کر رہے تھے جس کی وجہ سے کوچ میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی زیادہ تر مسافر کوچ سے باہر نکل گئے۔ کوچ کے الگ ہونے سے پہلے ہی کچھ مسافر پلیٹ فارم پر اتر چکے تھے۔

مزید پڑھیں: Wall of Basement Collapsed اوکھلا انڈسٹریل ایریا میں زیر تعمیر عمارت گر گئی، 5 افراد دب گئے، 2 ہلاک
ترجمان نے کہا کہ اس مسافر قافلے نے 17 اگست کو لکھنؤ سے اپنا سفر شروع کیا تھا اور 16824 ایکسپریس کے ذریعے کل چنئی واپس لوٹنے والا تھا۔ اس کے بعد اسے وہیں سے لکھنؤ واپس آنا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ ریلوے کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر مرنے والے کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا ادا کی جا رہی ہے۔ وہیں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ نے بھی اس حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایجنسی: یواین آئی

Last Updated : Aug 26, 2023, 2:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.