چنئی: مدراس ہائی کورٹ نے جمعرات کو تھینی حلقہ سے اے آئی اے ڈی ایم کے کے ایم پی او پی رویندر ناتھ کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا۔ دراصل تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ او پنیرسیلوم کے بیٹے او پی رویندر ناتھ نے 2019 لوک سبھا انتخابات میں اے آئی اے ڈی ایم کے کی جانب سے جیت درج کی تھی۔ انہوں نے 76,319 ووٹوں کے فرق سے کانگریس کے الینگون کو شکست دی تھی۔
بتا دیں کہ تھینی حلقے کے ووٹر میلانی نے مدراس ہائی کورٹ میں ایک انتخابی مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ او پی رویندر ناتھ کی نامزدگی میں جائیداد کی تفصیلات سمیت مختلف معلومات چھپائی گئی ہیں، اس لیے تھینی حلقے میں ان کی جیت کو کالعدم قرار دیا جائے۔
جب یہ کیس جسٹس ایس ایس سندر کے سامنے سماعت کے لیے آیا تو ایم پی رویندر ناتھ ذاتی طور پر حاضر ہوئے۔ رویندر ناتھ نے سبھی سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کی۔ وہ الیکشن حکام کے سامنے بھی پیش ہوئے اور دستاویزات جمع کرایا۔ کیس کی سماعت ختم ہونے اور فیصلہ ملتوی ہونے کے بعد جج نے دوبارہ کچھ وضاحتیں طلب کیں۔ رویندر ناتھ کے فریق نے بتایا کہ دستاویزات صرف اس صورت میں پیش کیے جاسکتے ہیں جب کیس کی دوبارہ تحقیقات کی جائیں۔
اسی کے مطابق رویندر ناتھ 28 جون کو ذاتی طور پر حاضر ہوئے اور اضافی دستاویزات داخل کیے۔ تھینی کے ایم پی رویندر ناتھ نے اپنے وکیل سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں گواہ کے خانے میں اپنا بیان دیا۔ اس کے بعد، درخواست گزار نے میلانی کے وکیل کے ذریعہ جرح کا جواب بھی دیا۔ وہیں مدراس ہائی کورٹ نے جمعرات کو تھینی حلقہ سے اے آئی اے ڈی ایم کے کے ایم پی او پی رویندر ناتھ کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا۔ حالانکہ حکم جاری کرنے والے جسٹس ایس ایس سندر نے اس حکم کی کارروائی کو روک دی تاکہ رویندر ناتھ اپیل دائر کر سکیں۔