ETV Bharat / state

تمل ناڈو: بنگلور جانے والی ٹرین پٹری سے اتری، مسافر محفوظ - तमिलनाडु में बेंगलुरू जाने वाली ट्रेन पटरी से उतरी

تمل ناڈو کے دھرم پوری کے قریب کنور-بنگلورو ایکسپریس کے پانچ ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ حادثے میں تمام 2348 مسافر محفوظ ہیں، کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ڈویژنل ریلوے منیجر (ڈی آر ایم)، بنگلورو شیام سنگھ سمیت افسران کی ایک ٹیم ڈاکٹر کے ساتھ موقع پر پہنچ چکی ہے۔

تمل ناڈو: بنگلور جانے والی ٹرین پٹری سے اتری، کوئی زخمی نہیں

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 2:09 PM IST

ریاست تمل ناڈو کے دھرم پوری کے قریب جمعہ کو بنگلور جانے والی ٹرین کے پانچ ڈبے پٹری سے اتر گئے۔

جنوبی ریلوے نے بتایا کہ 'یہ واقعہ ٹرین پر پتھر گرنے کے بعد پیش آیا۔ حادثے میں تمام مسافر محفوظ ہیں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔'

تمل ناڈو: بنگلور جانے والی ٹرین پٹری سے اتری، کوئی زخمی نہیں

کنور-بنگلورو ایکسپریس جمعرات کی شام 6.05 بجے کیرالہ کے کننور سے روانہ ہوئی تھی۔ ریلوے کی طرف سے ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ '12 نومبر کو صبح 3.50 بجے چلتی ٹرین پر اچانک پتھر گر پڑے، جس سے ٹرین نمبر 07390 کنور-بنگلورو ایکسپریس کے پانچ ڈبے پٹری سے اتر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اجمیر: مال بردار گاڑی کی زد میں آنے سے نوجوان ہلاک

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ 'تمام 2348 مسافر محفوظ ہیں۔ کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ڈویژنل ریلوے منیجر (ڈی آر ایم)، بنگلورو شیام سنگھ سمیت افسران کی ایک ٹیم ایک ڈاکٹر کے ساتھ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

ایکسیڈنٹ ریلیف ٹرین (اے آر ٹی) اور طبی آلات کی وین ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.