ETV Bharat / state

میموریل بنانے کے لئے جے للیتا کی رہائش گاہ ایکوائر - جے للیتا کی جائیداد حکومت کے سپرد

'آئی اے ڈی ایم کے' کے سابق سربراہ اور مرحوم وزیر اعلی جے للیتا کی رہائش گاہ’ وید نیلیام ‘ کو میموریل کی صورت میں تبدیل کرنے کے لئے ایکوائر کرلیا گیا ہے۔

میموریل بنانے کے لئے جے للیتا کی رہائش گاہ ایکوائر

author img

By

Published : Jul 25, 2020, 8:12 PM IST

تامل ناڈو حکومت نے 'آئی اے ڈی ایم کے' کے سابق سربراہ اور مرحوم وزیر اعلی جے للیتا کی پویس گارڈن رہائش گاہ’ وید نیلیام ‘ کو میموریل کی صورت میں تبدیل کرنے کے لئے باضابطہ طور پر اسے ایکوائر کرلیا ہے۔ حکومت نے اس کے لئے شہر کی سول عدالت میں 67.9 کروڑ روپے جمع کئے ہیں۔

عدالت میں جمع کروائی گئی رقم میں جے للیتا کی قانونی وارث بھتیجی جے دیپا اور بھتیجے جے دیپک کو فراہم کئے جانے والا معاوضہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ زیر التواء انکم ٹیکس اور منی ٹیکس کے بقایا 36.8 کروڑ روپے کی رقم بھی اس میں شامل ہے۔

چنئی کی ضلع انتظامیہ نے زمین ایکوائر کو عام کرتے ہوئے کہاکہ 'یہ جائیداد ہر قسم کے تجاوزات سے مبرا ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا کہ اب یہ جائیداد حکومت کے سپرد ہے۔

واضح رہے کہ مدراس ہائی کورٹ نے حال ہی میں دیپا اور دیپک کو قانونی وارث قرار دیا تھا اور حکومت کو یہ بھی حکم دیا تھا کہ جائیداد کے حصول کے بدلے انہیں معاوضہ دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.