پولیس کے مطابق جب گاؤں کے لوگوں نے شیر خوار بچی کی آواز سنی تو وہ اسے دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔ مقامی لوگوں نے شیر خوار بچی کے بارے میں پولیس افسران کو آگاہ کیا۔ تب پولیس افسران نے بچی کو اپنے قبضے میں لے کر اسے پالنکوٹئی گورنمنٹ ہسپتال بھیج دیا۔
پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ اس وقت بچی کی حالت ٹھیک ہے۔ ایک بار جب اس کی صحت کی جانچ کر لی جائے گی تو ہم بچی کو چلڈرن کیئر سینٹر بھیج دیں گے۔
سیوالاپیری پولیس افسران نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مختلف نقطہ نظر سے تفتیش جاری ہے۔