ریاست تمل ناڈو کے ضلع کرشناگری میں کوٹاپیٹا ایک گاؤں ہے۔ اس گاؤں کے انتظامی افسر نے شکایت کی کہ بنگلہ دیشی تارکین وطن غیر قانونی طور پر بھارت ہجرت کرکے اس گاؤں میں رہ رہے ہیں۔ پولیس موقع پر پہنچ کر اس جوڑے اقبال ملا، تسلیمہ سمیت تین بنگلہ دیشی تارکین وطن کو گرفتار کیا۔
پولیس کو پتہ چلا کہ اقبال کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور وہ یہاں علاج کے لیے آیا تھا۔ ابتدائی طور پر اقبال نے ممبئی میں علاج کرایا لیکن اقبال کے دوست عمران جو کولکاتہ سے ہے اس نے انہیں چینئی جا کر علاج کرانے کے لیے کہا۔
چنانچہ اقبال، اس کی اہلیہ تسلیم اور اس کی دو بیٹیاں ٹونی ملا اور مونی ملا بھی چینئی آ گئے۔ پولیس کو معلوم ہوا کہ ان کے پاس پاسپورٹ یا ویزا نہیں ہے۔ چنانچہ پولیس نے ان سب کو گرفتار کرلیا اور انھیں جیل بھیج دیا۔