کڈلور: ریاست تمل ناڈو کے کڈلور ضلع میں تریچی- چنئی قومی شاہراہ پر منگل کی صبح چھ گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ گاڑیوں کی ٹکر میں دو پرائیویٹ بسیں، دو لاری اور دو کاریں شامل تھیں۔ Road Accident in Cuddalore
پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے متوفی جن کی ابھی شناخت نہیں ہوسکی۔ ویپور فائر مین کی ٹیم کی مدد سے لاشوں کو کار سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 'متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ لیکن کار کی آر سی بک کے مطابق گاڑی چنئی کے ننگنلور کی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Khandela Road Accident سڑک حادثہ میں بارہ افراد ہلاک، متعدد زخمی