ETV Bharat / state

گردابی طوفان 'نیوار' کا اثر، تمل ناڈو میں موسلا دھار بارش

گردابی طوفان 'نیوار' کے سبب تمل ناڈو کے چنئی میٹرو پولیس اور نواحی علاقوں سمیت متعدد علاقوں میں گزشتہ شام سے موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔

effect of cyclone nivar, Heavy rains in Tamil Nadu
گردابی طوفان 'نیوار' کا اثر، تمل ناڈو میں موسلا دھار بارش
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 3:53 PM IST

چنئی اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں مختلف مقامات پر سڑکوں اور رہائشی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے اور متعدد مقامات پر پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ سڑکیں پانی میں ڈوب جانے کی وجہ سے دو پہیہ گاڑی چلانے والوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس آفت کی گھڑی میں تربیت یافتہ کمانڈو سمیت ہزاروں پولیس اہلکاروں کو ساحلی چنئی، کانشی پور، چینگلپیٹ، تریویلور اور کڈلور اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔
ریاستی حکومت نے طوفان سے متاثرہ 7 اضلاع میں چلنے والی بسوں کا آپریشن ردکردیا ہے۔ ریلوے نے مضافاتی ای ایم یو ٹرین کی خدمات کے ساتھ ہی متعدد ایکسپریس ٹرینوں کو منسوخ کر دیا ہے۔

دریں اثناء، ریاستی حکومت نے بدھ کے روز یہاں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

سیلاب کی وارننگ جاری کرتے ہوئے انتظامیہ نے چمبیرمبکم آبی ذخائر کے گیٹ کھولنے اور ادیار ندی کے کنارے نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو کسی وہاں سے منتقل کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.