راجیہ سبھا رکن پارلیمان آر ایس بھارتی کو صبح گرفتار کرنے کے بعد ایگمور میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔ مدراس ہائی کورٹ میں ان کی ضمانت عرضی زیر التوا ہے اور اسی بنیاد پر آج انہیں ضمانت دے دی گئی ہے۔
مسٹر بھارتی کو گزشتہ 15فروری کو پارٹی دفتر میں ایک میٹنگ میں کیے گئے ان کے تبصرے کےلیے گرفتار کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دلت ججوں نے ڈی ایم کی سماجی بہبود کی پالیسی کے لیے اپنے عہدے چھوڑ دئے۔ یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ میٹنگ میں راجیہ سبھا رکن نے دلتوں کے خلاف مبینہ تبصرہ بھی کیا۔
بعد میں مسٹر بھارتی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ میٹنگ کے دوران ان کی تقریر کو سوشل میڈیا پر غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔