چنئی: تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں چھ مزید لوگوں کی موت کے ساتھ چنئی اور مضافاتی علاقوں میں گردابی طوفان میچونگ سے متعلق واقعات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مختلف واقعات میں آج چھ افراد کی موت ہوئی اور طوفان سے متاثرہ علاقوں سے 5000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
-
#WATCH | Tamil Nadu: Severe waterlogging continues in several parts of Chennai, shops and vehicles submerged
— ANI (@ANI) December 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
(Drone visuals from Vadapalani area) pic.twitter.com/0Ub75l6Z8y
">#WATCH | Tamil Nadu: Severe waterlogging continues in several parts of Chennai, shops and vehicles submerged
— ANI (@ANI) December 6, 2023
(Drone visuals from Vadapalani area) pic.twitter.com/0Ub75l6Z8y#WATCH | Tamil Nadu: Severe waterlogging continues in several parts of Chennai, shops and vehicles submerged
— ANI (@ANI) December 6, 2023
(Drone visuals from Vadapalani area) pic.twitter.com/0Ub75l6Z8y
اس کے علاوہ اس عرصے کے دوران شہر بھر میں ڈوبنے اور بجلی کے جھٹکوں کے مختلف واقعات کے بعد مزید 10 افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ یہاں پانی جمع ہونے کی وجہ سے 12 سب وے مسلسل تیسرے دن بھی بند رہے۔ وہیں دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ ان کی تعزیت ان لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اس قدرتی آفت میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ وزیر اعظم نے تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور پڈوچیری میں طوفان سے متاثرہ تمام لوگوں کے لیے دعا بھی کی۔
-
My thoughts are with the families of those who have lost their loved ones due to Cyclone Michaung, especially in Tamil Nadu, Andhra Pradesh and Puducherry. My prayers are with those injured or affected in the wake of this cyclone. Authorities have been working tirelessly on the…
— Narendra Modi (@narendramodi) December 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">My thoughts are with the families of those who have lost their loved ones due to Cyclone Michaung, especially in Tamil Nadu, Andhra Pradesh and Puducherry. My prayers are with those injured or affected in the wake of this cyclone. Authorities have been working tirelessly on the…
— Narendra Modi (@narendramodi) December 6, 2023My thoughts are with the families of those who have lost their loved ones due to Cyclone Michaung, especially in Tamil Nadu, Andhra Pradesh and Puducherry. My prayers are with those injured or affected in the wake of this cyclone. Authorities have been working tirelessly on the…
— Narendra Modi (@narendramodi) December 6, 2023
وزیراعظم مودی نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ان کی دعائیں زخمیوں یا متاثرین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہلکار متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں اور حالات مکمل طور پر معمول پر آنے تک اپنا کام جاری رکھیں گے۔ مودی نے کہا، ’’میری تعزیت ان لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے سائیکلون میچونگ کی وجہ سے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، خاص طور پر تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور پڈوچیری میں، ہم متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے زمین پر انتھک کام کر رہے ہیں اور جب تک حالات مکمل طور پر نارمل نہیں ہو جاتے اپنا کام جاری رکھیں گے۔
لوک سبھا میں بدھ کو ڈی ایم کے کے سینئر رکن ٹی آر بالو نے تمل ناڈو اور راجدھانی چنئی میں شدید بارش اور تیز ہواؤں سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر طوفان میچونگ کو قومی آفت قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ بالو نے وقفہ صفر کے دوران کہا کہ طوفان کے قہر نے تمل ناڈو اور ریاستی دارالحکومت چنئی کے کئی علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
-
#WATCH | Tamil Nadu: Food packets being distributed by Air Force, through Helicopters, in the flooded areas of Chennai pic.twitter.com/HeocaZpa6M
— ANI (@ANI) December 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Tamil Nadu: Food packets being distributed by Air Force, through Helicopters, in the flooded areas of Chennai pic.twitter.com/HeocaZpa6M
— ANI (@ANI) December 6, 2023#WATCH | Tamil Nadu: Food packets being distributed by Air Force, through Helicopters, in the flooded areas of Chennai pic.twitter.com/HeocaZpa6M
— ANI (@ANI) December 6, 2023
انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسے قومی آفت قرار دے اور پورے تمل ناڈو کو اناج اور دیگر راحت فراہم کرے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پورے تمل ناڈو کو قومی آفت سے متاثر قرار دیا جائے۔ انہوں نے میچونگ طوفان سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ایک مرکزی ٹیم کو فوری طور پر تمل ناڈو بھیجے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)