ریاست میں اب اس وبا کے ایکٹو کیسز میں کمی آرہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے مزید 30 مریضوں کی موت ہوگئی جس سے مرنے والوں کی تعداد 11،152 ہوگئی۔
محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد 7،27،026 پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں مزید 3،644 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 6،94،880 ہوگئی یعنی مریضوں کی شفایابی کی شرح 96 فیصد کے قریب 95.57 فیصد ہوگئی۔
ریاست میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 1،170 اورکم ہو کر 20،994 رہ گئی ہے۔ مختلف مقامات پر مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا کیسز کے معاملے میں تمل ناڈو چوتھے نمبر پر ہے لیکن اموات کے معاملے میں کرناٹک کے بعد اس کا تیسرانمبر ہے۔