چنئی: مرکزی وزارت داخلہ نے سرکاری زبان میں بہترین کام کرنے پر چنئی ہوائی اڈے کو پہلا انعام دیا گیا۔
چنئی ٹاؤن آفیشل لینگوئج امپلیمینٹیشن کمیٹی (ٹی او ایل آئی سی) کے زیراہتمام اور دفتری زبان کے محکمے کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق مرکزی حکومت کے تحت کام کرنے والے مرکزی وزارت داخلہ، چنئی ایئرپورٹ کو 60 پی ایس یو کے درمیان سرکاری زبان کے بہترین نفاذ کے لیے پہلا انعام دیا گیا۔
ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چنئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شردکمار نے کل یہاں منعقدہ 11ویں ششماہی اجلاس میں چنئی ٹی اوایل آئی سی چیئرمین سے سرٹیفکیٹ اور راج بھاشا شیلڈ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: Shamshabad Airport حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ
یواین آئی