پڈوچیری میں بی جے پی کورونا سے مرنے والوں کے افراد خاندان کو ایک لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ ہفتہ کو یہاں بی جے پی پڈوچیری کے صدر وی سامی ناتھن کی زیر صدارت پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ایک قرارداد پیش کرکے کیا گیا۔ اس میٹنگ میں ایک اور تجویز پیش کی گئی ، جس میں ریاستی حکومت سے مطابہ کیا گیا کہ وہ کورونا سے مرنے والوں کی آخری رسومات کے اخراجات برداشت کرے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت منشیات کے خلاف سخت کارروائی کے لئے پرعزم: امت شاہ
میٹنگ میں اس بات کی مذمت کی گئی جس میں کانگریس اور اس کے رہنماؤں پر الزام لگایا گیا کہ وہ ’ٹول کٹ‘ کے ذریعہ کورونا وائرس کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ اجلاس کے دوران کہا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کی روک تھام اور اس وبا سے ہونے والی اموات کو کم کرنے کے لئے تمام اقدامات کئے ہیں۔