ETV Bharat / state

تمل ناڈو اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات ایک ساتھ ہوں گے

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے جمعہ کے روز مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری اور ریاست تمل ناڈو میں آئندہ مہینوں کے دوران بیک وقت اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔

Chief Election Commissioner Sunil Arora
چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 9:35 PM IST

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے پڈوچیری کے دو روزہ دورے کے اختتام پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن آزادانہ، منصفانہ، نتیجہ خیز، لالچ سے پاک اور عالمی وبا کورونا وائرس کی حفاظت کے ساتھ محفوظ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پڈوچیری کی موجودہ حکومت کا دور اقتدار 8 جون کو ختم ہورہا ہے۔ لہذا تمل ناڈو، کیرالہ سمیت دیگر ریاستوں میں انتخابات کے دوران ہی پڈوچیری میں بھی انتخابات ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے علاقائی اسمبلی کے نامزد ممبروں کے حق رائے دہی کے تعلق سے کیے گئے سوال پر کہا کہ اس معاملے پر الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کام کرے گا اور اس معاملے سے کمیشن کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

اروڑا نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے معمر افراد کے لوگوں کے لیے بیلٹ پیپر کے ذریعہ ووٹنگ کرنے اور غیر مقیم ہندوستانیوں کے آن لائن ووٹ ڈالنے کے مطالبے کو بھی ذہن میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اس بار کے انتخابات میں پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 952 سے بڑھا کر 1564 کردی گئی ہے۔

پڈوچیری کو ریاست کا درجہ نہ دینے کے مطالبہ پر ووٹنگ کے بائیکاٹ کےمعاملے پر اروڑا نے کہا کہ پارٹیوں کے ایک یا دو فرد نے جمعرات کو ان سے بات چیت کے دوران اس کا تذکرہ کیا لیکن سب نے ایسا نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ووٹنگ کا بائیکاٹ کرنا چاہتا ہے تو یہ بھی ان کے جمہوری حقوق کا حصہ ہے۔

انہوں نے اس عرصے کے دوران سسٹمیٹک ووٹر ایجوکیشن اور انتخابی حصہ داری کے عنوان سے ایک کتاب بھی جاری کی اور انتخابات میں وی وی پی اے ٹی ووٹنگ مشینوں کی تعیناتی کی صداقت، شفافیت اور احتساب کے بارے میں رائے دہندگان میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک گاڑی کو بھی روانہ کیا۔

اس سے قبل پڈوچیری کے دورے کے دوران ای سی آئی کی ٹیم نے سیاسی جماعتوں، ضلعی الیکشن آفیسران اور پولیس سپرنٹنڈنٹ، چیف الیکٹورل افسران اور پولیس نوڈل افسران اور الیکشن سے متعلق ریگولیٹری ایجنسیوں، چیف سکریٹری، ہوم سکریٹری، ڈی جی پی اور دیگر سینئر پولیس افسران کے ساتھ انتخابات کے تعلق سے میٹنگیں بھی کیں۔

سی ای سی ٹیم میں الیکشن کمشنر سشیل چندر، الیکشن کمشنر راجیو کمار، جنرل سکریٹری امیش سنہا، ڈپٹی الیکشن کمشنر چندر بھوشن کمار اور ٹیم کے دیگر ممبران شامل تھے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.