ETV Bharat / state

Women's Rights Conclave In TN سونیا گاندھی کی پانچ سال بعد تمل ناڈو میں آمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 10:50 AM IST

آنجہانی تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ ٹی این کروناندھی کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر ڈی ایم کے خواتین ٹیم کی جانب سے آج یعنی 14 اکتوبر کو تمل ناڈو کے دار الحکومت میں 'خواتین کے حقوق کانکلیو' منعقد کیا جارہا ہے۔

Sonia Gandhi came to Tamil Nadu
Sonia Gandhi came to Tamil Nadu

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی کا چنئی کے ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کیا۔ سونیا گاندھی ڈی ایم کے، کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے 'خواتین کے حقوق کنکلیو' میں شرکت کے لیے چنئی آئی ہوئی ہیں۔ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور اس کانفرنس میں شرکت کے لیے چنئی آنے والی پرینکا گاندھی کو وزیراعلی ایم کے اسٹالن نے ایک کتاب پیش کی۔ اس کے بعد سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی ایک پرائیویٹ ہوٹل گئے۔ اس کانفرنس میں سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی اور دیگر اہم آل انڈیا لیڈرز شرکت کرنے والے ہیں۔

آنجہانی تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ ٹی این کروناندھی کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کی قیادت میں ڈی ایم کے خواتین ٹیم کی جانب سے آج یعنی 14 اکتوبر کو نندنم وائی ایم سی اے گراؤنڈ میں 'خواتین کے حقوق کانکلیو' منعقد کیا جارہا ہے۔ جس کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایم مودی کو تیسری بار اقتدار میں نہیں آنا چاہیے: اسٹالن

تمل ناڈو کے وزیراعلی ایم کے اسٹالن نے گذشتہ روز ذاتی طور پر ایک اجلاس میں کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں وزراء ادھیانیدھی اسٹالن، کے این نہرو، پونمودی، گیتا جیون، ایم پی ٹی آر بالو، دیاندھی مارن، کنی موزی اور ریاستی کانگریس پارٹی کے صدر کے ایس الگیری اور دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے۔ اس کانفرنس کے پیش نظر وائی ایم سی اے گراونڈ اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.