ETV Bharat / state

چنئی ایئرپورٹ پر ٹیک آف سے پہلے ٹائر پھٹ گیا، تمام مسافر محفوظ - بین الاقوامی پرواز کا ٹائر پھٹ گیا

Tire Burst before Take off جمعرات کو چنئی میں ایک بین الاقوامی پرواز کا ٹائر پھٹ گیا۔ طیارہ ملیشیا کے دارالحکومت کے لیے ٹیک آف کرنے ہی والا تھا کہ اس سے کچھ دیر قبل ہی طیارے کا پچھلا ٹائر پھٹ گیا۔

Tire Burst before Take off
Tire Burst before Take off
author img

By PTI

Published : Jan 18, 2024, 2:25 PM IST

چنئی: کوالالمپور جانے والی بین الاقوامی پرواز کا ٹائر جمعرات کو چنئی میں پھٹ گیا۔ تاہم جہاز میں سوار تمام 130 مسافر محفوظ ہیں اور انہیں جہاز سے بحفاظت اتار لیا گیا۔ یہ جانکاری ہوائی اڈے کے ایک سینئر افسر نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ ملیشیا کے دارالحکومت کے لیے ٹیک آف کرنے والا تھا کہ اس سے کچھ دیر قبل طیارے کا پچھلا ٹائر پھٹ گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس کے بعد تمام مسافروں کو جہاز سے اتار کر شہر کے ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا۔ حکام نے امید ظاہر کی کہ طیارہ جمعہ کی صبح اڑان بھرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوا۔

ان دنوں ہر روز ایئر لائنز کے حوالے سے بہت سی خبریں آ رہی ہیں۔ بھارتی مسافروں کے لیے، گھریلو ایئر لائنز پر سفر کرنا خطرناک واقعات کا ایک سلسلہ بنتا جا رہا ہے۔ مسافر گھنٹوں ہوائی اڈوں اور ایرو برجز پر پھنسے رہتے ہیں اور انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اب تازہ ڈرامہ چنئی ایئرپورٹ سے سامنے آیا ہے جہاں ٹیک آف سے قبل ہی طیارے کا پچھلا ٹائر پھٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پرواز تاخیر ہونے پر مسافر ناراض، سونو سود نے ایئر لائن عملے کی حمایت کی

اس سے ایک دن پہلے یعنی بدھ کو ممبئی سے بنگلورو جانے والی اسپائس جیٹ کی فلائٹ میں ایک مسافر نے پورا سفر جہاز کے ٹوائلٹ میں گزارا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ایک شخص ممبئی سے بنگلورو جانے والی فلائٹ میں سوار ہوا، جس کے بعد جیسے ہی جہاز نے ٹیک آف کیا وہ واش روم چلا گیا۔ لیکن بیت الخلا کے تالے میں خرابی کی وجہ سے مسافر ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک خستہ حال ٹوائلٹ میں پھنسا رہا۔ لینڈنگ کے بعد مسافر طیارے کے ٹوائلٹ سے باہر نکل پایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.