مرکز کے زیر انتظام ریاست پدوچیری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کوویڈ-19) کے 63 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد جمعرات کے روز ریاست میں فعال مریضوں کی تعداد 459 ہوگئی ہے۔
پدوچیری محکمہ صحت کے مطابق 63 نئے معاملوں میں سے پدوچیری کے علاقے میں 60 اور کرائیکل میں تین معاملے سامنے آئے ہیں۔
نہوں نے بتایا کہ 52 افراد کو گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا ہے، آٹھ کو جمپر اور تین کوکرا ئیکل کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
وہیں پدوچیری سے باہر گورنمنٹ میڈیکل کالج سے 20، جمپر کے 9 اور تمل ناڈو کے ضلع ویلوپورم کے ایک مریض سمیت 30 مریضوں کو چھٹی دے دی گئی ہے۔
اس وقت 250 افراد مختلف اسپتالوں اور کووڈ کیئر سینٹرز میں زیر علاج ہیں۔ جن میں پدوچیری سے باہر کے چار مریض شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست میں متاثرہ 802 میں سے 331 کو علاج کے بعد فارغ کیا گیا ہے اور 12 افراد کی موت ہوگئی ہے اور یہاں کے مختلف اسپتالوں میں 459 فعال معاملے ہیں۔