جمعہ کے روز بھارتیہ گیان پیٹھ کی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ میں ملیالم زبان کے مشہور و معروف شاعر و ادیب کو یہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ ایوارڈ میں 11 لاکھ روپے، واگ دیوی کا مجسمہ، ایک توصیفی سند اور ایک یادگار پر مشتمل ہے۔
آٹھ مارچ سنہ 1926 کو کیرالہ کے ضلع پلاکڑ کے کومر نیلور گاؤں میں پیدا ہونے والے مسٹر اکیٹم کا اس ایوارڈ کے لیے انتخاب گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ اوڑیا کے مصنف پرتیبھا رائے کی سربراہی والی کمیٹی نے کیا۔
کمیٹی میں پروفیسر شمیم حنفی، ہریش تریویدی، سورنجن داس، چندرکانت پاٹل، اصغر وجاہت، مدھاو کوشک اور بھارتیہ گیا پیتھ کے ڈائیریکٹر مدھوسودن آنند وغیرہ شامل تھے۔
خیال رہے کہ بھارتیہ گیان پیٹھ کے ذریعہ جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق مسٹر اکیٹم بچپن سے ہی ادب مصوری موسیقی اور علم نجوم میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
شاعری، ڈرامہ، ناول اور ترجمے میں ان کی 40 سے زئد کتابیں منظرعام پر آچکی ہیں، وہ مثبت معاشرتی تغیر پذیر شاعر ہیں۔
انہیں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ، مورتی دیوی ایوارڈ، کبیر سمان، ولاتول سمان وغیرہ مل چکے ہیں۔
ان کی تخلیقات کا کئی بھارتی زبانوں اور غیر ملکی زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔