محکمہ صحت کے ذریعہ آج جاری کووڈ-19 وبا کی صورت حال کے مطابق بدھ کو 2772 لوگوں کے سویب ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 39 میں کورونا انفیکشن پائے گئے۔ ان میں سے 21 پڈوچیری علاقہ سے ،پانچ کرائیکل، دو یانم اور 11 ماہے علاقے سے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 لوگوں کے صحت یاب ہونے پر انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔
مرکز کے زیر انتظام ریاست میں ابھی تک 38973 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جس میں سے 38035 کورونا سے نجات حاصل کر چکے ہیں اور 647 مریض انتقال ہوئے ہیں جبکہ 291 فعال معاملات ہیں۔ یہاں شرح اموات 1.66 فیصد اور شفایابی شرح 97.59 فیصد ہے۔
یو این آئی