ETV Bharat / state

تین دن بعد بورویل سے دو سالہ بچے کی لاش برآمد - کھیلتے ہوئے بورویل میں گر گیا

تمل ناڈو میں ایک دو سالہ بچہ اپنے گھر کے قریب کھیلتے ہوئے بورویل میں گر گیا تھا، تین دن کی طویل جدوجہد کے بعد اس کی لاش ملی۔

تین دن بعد بورویل سے دو سالہ بچے کی لاش برآمد
author img

By

Published : Oct 29, 2019, 8:42 AM IST

ریاست تمل ناڈو کے ضلع تیروچیرا پلی کے نڈو کٹوپٹی میں ایک معصوم بچہ کے بورویل میں گرنے کے بعد ریاست سمیت پورے ملک میں سنسنی پھیل گئی تھی۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم نے راحتی کام شروع کی۔
اس دوران ٹیم نے تین دنوں کی مشقت کے بعد آج صبح بورویل سے بچہ کو باہر نکالا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا۔جسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔

تین دن بعد بورویل سے دو سالہ بچے کی لاش برآمد
تین دن بعد بورویل سے دو سالہ بچے کی لاش برآمد

اس سے قبل محکمہ ٹرانسپورٹ کے پرنسپل سکریٹری جے رادھا کرشنن نے کہا تھا کہ سجت کی لاش بورویل کے اندر انتہائی خراب حالت میں تھی اور اس کی جسم سڑ چکی تھی۔ رادھا کرشنن نے ڈاکٹروں کے حوالے سے میڈیا کے افراد کو بتایا کہ 'بچے کو زندہ نکالنے کے لیے ہر طرح کی کوشش کی گئی لیکن بدقسمتی سے بچے کو بچا نہیں پائے۔ بچے کو بچانے کے لیے 80 گھنٹے سے زیادہ مسلسل کوشش کی گئی۔'

25 اکتوبر کو یعنی جمعہ کو سجیت اپنے گھر کے قریب کھیلتے ہوئے 30 فٹ گہرے بورویل میں گر گیا تھا لیکن وہ آہستہ آہستہ پھسل کر بورویل میں بہت نیچے چلا گیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ سجیت 88 فٹ کی گہرائی میں چلا گیا تھا۔ این ڈی آر ایف کے چھ سے زیادہ عملے نیز اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کو بچانے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔
ریاست کے نائب وزیراعلی او پنیرسیلوم اور وزرا نے ذاتی طور پر امدادی کاروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے اور یہ سبھی لوگ پیر کے روز اس بچے کے اہل خانہ سے بھی ملے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.