ETV Bharat / state

Srinagar Police Arrested six Persons آتشزنی سے خوف پھیلانے کے الزام میں چھ افراد گرفتار - زونی مر، سرینگر میں آتشزنی

زونی مر، سرینگر میں آتشزنی، پٹاخے پھوڑنے سے مبینہ طور عوام میں خوف پھیلانے کے الزام میں سرینگر پولیس نے چھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ Zonimar Grenade Rumor Police Arrested six Persons

گرفتار
ARREST
author img

By

Published : Jan 12, 2023, 7:38 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر پولیس نے دارالحکومت سرینگر میں آتش زنی میں مبینہ طور ملوث چھ نوجوانوں پر مشتمل ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ سرینگر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین نے گزشتہ شب سرینگر کے زونی مر علاقے میں آتش زنی کی جس سے لوگوں میں خوف و دہشت پھیلا۔ پولیس کے مطابق گروہ (گرفتار کیے گئے چھ نوجوان) سنگبازی کے واقعات میں بھی ملوث ہے اور ان کے خلاف پہلے ہی کئی کیس درج ہیں۔

سرینگر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد سے پوچھ تاچھ شروع کر دی گئی ہے اور اس ضمن میں مزیدگرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب سرینگر کے زونی مر علاقے میں دھماکے دار آوازیں سنی گئیں جس سے لوگ شدید تشویش میں مبتلا ہوئے، لوگوں کو خدشہ لاحق ہوا کہ شاید علاقے میں گرینڈ داغا گیا ہے۔ تاہم پولیس نے فوری طور بیان جاری کیا کہ علاقے میں کوئی گرینڈ دھماکہ نہیں ہوا ہے بلکہ ملزمین نے آتش زنی کی تھی اور پٹاخے پھوڑے تھے۔

پولیس نے بیان میں مزید کہا تھا کہ ’’میڈیا میں گرینڈ حملے سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں اور افواہیں بے بنیاد ہیں اور لوگوں کو ان پر کان نہیں دھرنا چاہئے۔‘‘ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ’’جو افراد ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘‘

مزید پڑھیں: youth arrested: سری نگرمیں ایک شخص گرفتار، گرینیڈ برآمد

قابل ذکر ہے کہ سرینگر میں گزشتہ برس مختلف علاقوں میں گرینڈ حملے ہوئے تھے تاہم پولیس نے شہر میں مشتبہ افراد اور عسکریت پسندوں کے معاونین کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے مبینہ طور حملوں میں ملوث کئی ملوث افراد کو گرفتار کیا۔ وہیں پولیس نے شہر میں سیکورٹی میں اضافہ کرکے نگرانی بڑھا دی ہے جس کے نتیجے میں گرینڈ حملے نہیں ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.