ETV Bharat / state

سرینگر میں شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف احتجاج

احتجاج میں شامل نوجوانوں کا کہنا تھا کہ پولیس ایک طرف آئے روز منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کر رہی ہے تو دوسری طرف یہاں شراب کی نئی دکانیں کھولی جا رہی ہیں۔

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 5:29 PM IST

Updated : Jul 5, 2021, 7:24 PM IST

نوجوانوں کا سرینگر میں شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف احتجاج

شہر سری نگر کے سونہ واری اور ڈل گیٹ علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے پیر کے روز پریس کالونی میں جمع ہو کر شراب کی دکانیں کھولے جانے کے خلاف احتجاج درج کیا۔

احتجاج میں شامل نوجوانوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر 'ہم غیر مقامی لوگوں کو یہاں کا امن خراب نہیں ہونے دیں گے'، 'شراب دکانوں کو بند کرو' وغیرہ جیسے نعرے درج تھے۔

سرینگر میں شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف احتجاج

اس موقعے پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ہر جگہ شراب دکان کھل رہے ہیں جس سے یہاں کے نوجوان خراب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں جتنی بھی شراب کی دکانیں کھولی گئی ہیں وہ سب بند ہونی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ شراب کی دکانیں کھلنے سے یہاں کا ماحول خراب ہوگا اور یہاں کی خواتین گھروں سے باہر نہیں نکل سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 'کیا شراب کی دکانیں کھولنا وکاس ہے'

ایک اور احتجاجی نے کہا کہ ہمارے علاقے میں پہلے ہی شراب کی ایک دکان تھی اس کو بند کرنے کے بجائے دوسری کھولی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ایک طرف سے روز منشیات فروشوں کو گرفتار کر رہی ہے تو دوسری طرف یہاں شراب کی نئی دکانیں کھولی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے اور ڈرگس کا عام ہونا بھی یہاں خود کشیوں کی ایک وجہ ہے۔

Last Updated : Jul 5, 2021, 7:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.